حیدرآباد۔/13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بیٹی سے دوری اور شوہر کی موت سے دلبرداشتہ دوسری شادی کرنے والی خاتون نے خودکشی کرلی۔ گھٹکیسر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ خاتون شیوا پاروتی جو گھٹکیسر علاقہ کے ساکن شخص نوین کی بیوی تھی اس خاتون نے باتھ روم میں ایسیڈ کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پاروتی نے نوین سے دوسری شادی کی تھی کیونکہ خرابی صحت کے سبب اس کا پہلا شوہر ملکارجن فوت ہوگیا تھا۔ پہلے شوہر سے اس خاتون کی ایک لڑکی تھی اور اس لڑکی کو پہلے شوہر کے گھر والوں نے رکھ لیا تھا۔ اس بات سے شیوا پاروتی شدید دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔