گھٹکیسر میں رہزنی کی واردات

   

حیدرآباد /29 اگست (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ گھٹکیسر میں رہزنی کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم رہزن نے خاتون کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر منگل سوتر کا سرقہ کرلیا ۔ متاثرہ خاتون سرکاری ٹیچر بتائی گئی ہے ۔ 52 سالہ خاتون کلواکنٹلہ منجولہ جو ہنمکنڈہ سرکاری اسکول سے وابستہ ہے معمول کی طرح اسکول روانہ ہونے بس اسٹاپ پہنچی اور بس کے انتظار میں تھی کہ ایک نامعلوم شخص خاتون کے قریب پہنچا اور مرچ پاؤڈر چھڑک کر منگل سوتر کا سرقہ کرلیا اور فرار ہوگیا ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور رہزن کی تلاش شروع کردی ۔ پولیس کی جانب سے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ع