گھٹکیسر میں عادی سارقین گرفتار، مسروقہ رقم و اشیاء ضبط

   

حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) گھٹکیسر پولیس نے دو عادی مجرمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ 11 لاکھ 20 ہزار مالیتی مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ملکاجگیری زون رکشیتا کرشنا مورتی نے بتایا کہ 23 سالہ ڈی وینکناساکن گھٹکیسر اور 21 سالہ محمد جلیل ساکن گھٹکیسر کو گرفتار کرلیا۔ عادی مجرمین نے ایک مکان کا تالا توڑ کر 28 تولہ طلائی اور 18 تولہ چاندی کے زیورات کا سرقہ کرلیا۔ پولیس نے اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے اندرون 48 گھنٹے ان سارقوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی کے مطابق وینکنا قبل ازیں 9 وارداتیں انجام دے چکا ہے جس نے گھٹکیسر حدود میں 2 ، بی بی نگر میں ایک اور گوپال پورم پولیس حدود میں ایک واردات انجام دیا جبکہ جلیل اس سے قبل ایس آر نگر میں واردات انجام دے چکا ہے۔ پولیس نے علحدہ طور پر دونوں کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ع