حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) مضافاتی علاقہ گھٹکیسر میں ایک لڑکی کا نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی سڑک سے گذررہی تھی کہ ایک کار آئی اور چند افراد کار آئے اور لڑکی کا اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ یہ پورا واقعہ لڑکی کی ماں نے دیکھا جو اس وقت اس مقام پر کچھ فاصلے پر ہی تھی۔ اس نے فوراً 100 نمبر پر کایہ اطلاع دی اور بتایا کہ کار حیدرآباد ۔ورنگل روڈ سے یادادری بھونگیر کی طرف فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا اور مقدمہ درج کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیںاور لڑکی کا سراغ لگانے علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کررہی ہے پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی کے جان پہچان اور قریبی لوگ اس اغواء میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ش