گھڑیوں کی قیمت 1.5 کروڑ :پانڈیا

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔ پریشان کرکٹر ہاردک پانڈیا نے منگل کوکہا کہ قیاس آرائیوں کے برعکس ان کے پاس ایک مہنگی گھڑی تھی جب وہ ٹیم کے ساتھ پیرکی صبح دبئی سے ممبئی پہنچے تو ان کی گھڑیاں ضبط کرلی گئی لیکن اس کی قیمت 1.50کروڑ روپے تھی نہ کہ 5 کروڑ روپے۔سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی افواہوں کے برعکس گھڑی کی قیمت 1.50 کروڑ روپے ہے نہ کہ 5 کروڑ روپے، پانڈیا نے زور دے کرکہا۔میڈیا خبروں پرایک تفصیلی تردید جاری کرتے ہوئے پانڈیا نے کہا کہ ان کی گھڑی 5کروڑ روپے کی قیمت والی نہیں ہے جسے کسٹم کے عہدیداروں نے ضبط کی تھی اور مبینہ طور پر سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا تھا۔ پانڈیا نے مزیدکہا کہ ممبئی ایرپورٹ پرکسٹمز کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر غلط تفصیلات پھیل رہی ہیں۔ 28 سالہ کرکٹر نے دعویٰ کیا کہ 15 نومبرکی صبح دبئی سے یہاں پہنچنے اور اپنا سامان اٹھانے کے بعد وہ ممبئی ایرپورٹ کے کسٹم کاؤنٹر پرگئے تاکہ ان کی طرف سے لائی گئی اشیاء ظاہر کی جاسکیں اور مطلوبہ کسٹم ڈیوٹی اداکریں۔پانڈیا نے کہا میں نے رضاکارانہ طور پر ان تمام اشیاء کو ظاہرکیا تھا جو میں نے دبئی سے قانونی طور پر خریدی تھیں اور جو بھی ڈیوٹی اداکرنے کی ضرورت تھی وہ ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ کسی بھی قانونی حدودکو پارکرنے کے میرے خلاف تمام الزامات بالکل بے بنیادہیں ۔درحقیقت، کرکٹر نے دعویٰ کیا کہ محکمہ کسٹمز نے ان سے خریداری کے تمام دستاویزات فراہم کرنے کو کہا، جو اس نے جمع کروائے اور اب وہ اس ڈیوٹی کے لیے مناسب قیمت کا تعین کررہے ہیں جس کی اس نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے کہ وہ ادا کریں گے۔