گہلوت ، جوشی ، وسندھرا سمیت متعدد رہنماؤں نے مہاویر جینتی کی مبارکباد دی

   

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی ، سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے ، قائد حزب اختلاف گلاب چند کٹاریہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا سمیت متعدد رہنماؤں نے مہاویر جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر اشوک گہلوت نے کہا کہ جین مت کے 24 ویں تیرتھکر مہاویر سوامی نے پوری دنیا کو عدم تشدد ، سچائی ، قربانی اور پرہیزگاری کا پیغام دیا۔ ہم بھگوان مہاویر کے بتائے راستے پر چل کر ایک صحت مند ، ہم آہنگی سے بھرپور اور مہذب معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔مسٹر جوشی نے بھگوان مہاویر جینتی پر لوگوں کو دلی مبارک باد پیش کی اور کہا ‘اہنسہ پرمو دھرمہ’ کے اصول کو معاشرے میں عام کرنے کی اپیل کی ۔ دنیا میں سلامتی اور خیر سگالی قائم ہو اور دنیا کی فلاح ہو۔اس موقع پر مسٹر کٹاریا کہا کہ ملک کے لوگوں سے عدم تشدد ، رحمدلی ، قربانی ، اور تپسیا سے سرشار بھگوان مہاویر کی زندگی اور ان کے افکار معاشرے کو ہمیشہ تحریک دیتے رہیں گے ۔