گہلوت حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام :ستیش پونیا

   

Ferty9 Clinic

جے پور: راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے ریاست کی گہلوت حکومت پر امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں جرائم پیشہ افراد بے خوف ہوکر گھوم رہے ہیں اور اور عوام تکلیف میں مبتلا ہیں۔ڈاکٹر پونیا نے پرتاپ گڑھ کے دھریاواڑ میں تھاناگاجی کی طرح ویران جگہ پر خواتین کی عصمت دری کرنے اور ویڈیو بنانے والے گروہ کے پکڑے جانے کی خبر کے بعد آج اپنے ردعمل میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ راجستھان کے گہلوت جی ، اب آپ کس بات کاکیا کیا جائزہ لیں گے ، ریاست کا وزیرداخلہ کون۔ اسے کیا کہیں گے ، اب آپ سے نہیں سنبھل سکے گا، امن وقانون اندھیر نگری چوپٹ راجہ جیسی ہوگئی ہے ۔