گہلوت راجیہ سبھا سے مستعفی

   

نئی دہلی: کرناٹک کے نو مقرر گورنر تھاور چند گہلوت نے آج راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا جسے راجیہ سبھا کے چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے قبول کر لیا۔ نائب صدر کے سکریٹریٹ نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ گہلوت نے نائب صدر کی رہائش گاہ میں نائیڈو سے ملاقات کی اور انھیں راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ نائیڈو نے گہلوت کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ گہلوت راجیہ سبھا میں فلور لیڈر تھے اور مرکز میں سماجی انصاف اور تفویض اختارات کی وزارت کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔