گہلوت نے دیگر ریاستوں کی طرح راجستھان میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت دی

   

جے پور : راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے دوسری ریاستوں میں کھلے تعلیمی اداروں کے تجربے کے پیش نظر ریاست میں بھی تعلیمی اداروں کو کھولنے کے سلسلے میں فیصلے کیے جانے کی ہدایات دی ہیں۔ مسٹر گہلوت نے ریاست میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے سلسلے میں تشکیل وزراء کی کمیٹی کو یہ ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ دوسری ریاستوں میں وائرس کی صورتحال اور تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کے وہاں کے تجربے کے پیش نظر ریاست میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے سلسلے میں مناسب فیصلہ کرے ۔ قابل ذکر ہے کہ راجستھان میں پہلی سے بارہویں جماعت تک کے اسکول گذشتہ دو اگست کو کھولنے جانے والے تھے لیکن حکومت نے اسکول اور کالج کھولنے کے سلسلے میں پانچ وزراء کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی نے اسکول کھولنے کا فیصلہ 15 دن کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔ ملک میں پنجاب، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش اور بہار سمیت تقریباً ایک درجن ریاستوں میں اسکولیں کھل چکی ہیں۔