جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے منگل کو بارمیڑ ضلع میں طوفان بپرجوئے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ گہلوت نے ضلع کے چوہٹان، دھناؤ اور آس پاس کے علاقوں میں سروے کرنے کے بعد متاثرہ لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بپرجوئے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پیشگی تیاری کی تھی۔ تاہم کچے مکانات، مویشیوں اور اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔