جے پور : راجستھان میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اپنی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کے لیے شروع کی گئی انوکھی پہل جن سمان ویڈیوکانٹیسٹ کے تئیں لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔اس مقابلے کے ابتدائی ایک یا دو دنوں میں ہی ریاست کے لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے اور لوگوں میں جے سمان جے راجستھان کا استعمال کرتے ہوئے اپنے دو سوشل میڈیا ہینڈلز پر ریاست کی عوامی بہبود کی اسکیموں سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی ہوڑ لگی ہوئی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس مقابلے کے پہلے دن سے ہی ریاست کے لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے اور ان اسکیموں کی معلومات سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کیے جارہے ہیں۔ گہلوت نے ان اسکیموں اور عوام کو ان کا حقیقی فائدہ ملنا یقینی بنانے کے لئے جمعہ کو مہنگائی ریلیف کیمپوں کے بعد جن سمان ویڈیو مقابلہ شروع کیا۔ تشہیر کے دور میں گہلوت حکومت کی تاریخی مکھیہ منتری چرنجیوی سواستھ بیمہ یوجنا سمیت کئی ایسی عوامی فلاحی اسکیمیں ہیں، جن کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اس کے فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں، لیکن پہلی بار ایسا دیکھنے میں آرہا ہے کہ گہلوت خود اتنے سرگرم ہیں کہ اپنی اسکیموں کا فائدہ ہر اہل تک پہنچانے کے لیے نہ صرف نگرانی کر رہے ہیں بلکہ وہ خود دن رات ایک کر رہے ہیں۔