گہلوت کا سلیم درانیکے انتقال پراظہار تعزیت

   

جے پور : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ارجن ایوارڈ یافتہ سابق کرکٹر سلیم درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ گہلوت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کی موت سے کرکٹ کی دنیا اور راجستھان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ راجستھان اور ہندوستانی کرکٹ میں ان کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔گہلوت نے کہا کہ مسٹر درانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اپنی صلاحیتوں سے متعدد میچوں میں جیت دلائی۔ راجستھان سے ان کا خاص لگاؤ تھا۔ انہوں نے 1956-1978 تک راجستھان کے لیے رنجی ٹرافی کے میچ کھیلے ۔گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں کھیلوں کے فروغ میں ان کی نمایاں شراکت کے پیش نظر بجٹ 2023-24 میں ان کے نام پر ہر ڈویژن میں سلیم درانی رہائشی اسپورٹس اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، جس میں 105 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ پروردگار عالم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے بہی خواہوں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔