گہلوت کے بعد سچن پائلٹ کی سونیا گاندھی سے ملاقات

   

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور پارٹی کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ کے درمیان اقتدار کے تنازعہ کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہو گئی ہیں اور انہوں نے گہلوت سے ایک دن ملاقات کے بعد آج پائلٹ سے بات کی۔ پائلٹ نے کانگریس صدر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے سونیا سے کہا کہ راجستھان میں جلد ہی کابینہ کی توسیع ہونے والی ہے۔