جے پور : راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جموں و کشمیر کے شوپیاں میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئے راجستھان کے سپوت دوسہ کے باشندے پون سنگھ گجر اور الور کے باشندے رام اوتار سمیت تین جوانوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہوئے مسٹر گہلوت نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں تمام شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔اسی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر پونیا نے شہیدوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور دیگر زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔اس کے علاوہ کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ دوٹاسرا اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورشہیدوں کی روحوں کو سکون اور سواگوار اہل خانہ کو یہ سانحہ برداشت کرنے کی قوت بخشنے کی دعا کی ۔قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو جموں و کشمیر کے شوپیاں میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کے دوران محاذ سنبھالنے کے لیے جاتے ہوئے فوج کی ایک گاڑی الٹنے سے تین فوجی ہلاک اور کچھ جوان زخمی ہو گئے تھے ۔