گیارنٹی اسکیمات کے فارمس کی قلت کی افواہیں بے بنیاد

   

کوہیر میں 3500 سے زائد فارمس کی تقسیم، منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر سجاتا نائک کا بیان

کوہیر۔ 2 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر کے سجاتا نائک نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ چند مقامات سے 6 گیارنٹی اسکیمات کے فارمس قلت یا کمی کی افوائیں پھیلی ہوئی ہیں، وہ غلطی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہیر منڈل میں 3500 سے زائد فارم بی ایل او کے ذریعہ نمبرات الاٹ کرتے ہوئے تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہیر منڈل میں جمع 16248 راشن کارڈس ہیں اور کوہیر منڈل مستقر میں گرام پنچایت کے تحت 3204 کارڈس موجود ہیں۔ کوہیر پنچایت سکریٹری فارم کی تقسیم میں مصروف ہیں جس کسی کو فارم کی ضرورت ہے ایسے لوگ اپنا راشن دکھاتے ہوئے باآسانی فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ کوہیر منڈل میں فارم کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی ہیکہ اطمینان کے ساتھ حاصل کرتے ہوئے فارم کی خانہ پوری کریں اور متعلقہ عہدیداروں کے حوالے کریں۔ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں جس کے لئے آخری تاریخ 6 جنوری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج 3 جنوری سے کوہیر گرام کے تحت 3 تا 6 جنوری جونیر کالج میدان پر کوہیر کی عوام کے درخواستیں لئے جائیں گے۔ انہوں نے کوہیر مستقر کے لوگ کسی اور مقامات پر ہوں ایسے لوگ مقررہ وقت حاضر ہوتے ہوئے پرجا پالنا پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اپنے درخواست داخل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخواست فارم خرید و فروخت کی اطلاع موصول ہونے پر اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ عوام اس طرح کے بیانات پر بھروسہ نہ کریں۔