گیارنٹی اسکیم کے ضمن میں عوام میں زبردست جوش و خروش

   

عادل آباد ضلع کلکٹر راہول راج کا اخباری نمائندوں سے خطاب
عادل آباد ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کو فائدہ پہنچانے والی 6 گیارنٹی اسکیم میں پانچ گیارنٹی اسکیم کی درخواستیں پرجا پالنا پروگرام کے تحت 31 ڈسمبر اور یکم جنوری کو تعطیل کے بنا پر قبول نہیں کی جائیں گی جبکہ دیگر ایام میں 6 جنوری تک درخواستیں حاصل کی جائیں گی یہ بات عادل آباد ضلع کلکٹر راہول راج نے مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں میڈیا سے مخاطب کرہوکر بتائی جبکہ ان کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹر (مجالس مقامی) شریمتی خوشبو گیتا بھومی موجود تھی۔ ضلع کلکٹر اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ابھیانہتم کے تحت حکومت عوام کے دہلیز پر عوامی مسائل پر مبنی درخواستیں حاصل کررہی ہیں۔ گیارنٹی اسکیم کے ذریعہ درخواست گذاروں میں کافی جوش و خروش کو محسوس کیا جارہا ہے۔ گیارنٹی اسکیم کے پانچ اسکیم کو ایک درخواست فارم پر پُر کرنا ہوگا۔ درخواست گذار فارم میں موجودہ باکس کے نشان کو پُر کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں آدھار کارڈ جو تلنگانہ ریاست کا تاہم اپ ڈیٹ نہیں کروائے ہیں جس میں آندھرا پردیش تحریر ہے وہ آدھار کارڈ بھی قابل قبول ہوگا۔ درخواست فارم کے ساتھ آمدنی سرٹیفکیٹ یا ملکی سرٹیفکیٹ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجلس بلدیہ کے ہرواڈ کی سطح پر درخواستیں حاصل کرنے کا ایک مرکز بنایا گیا جبکہ گرام پنچایت میں بھی اسی طرز کا کام کیا جارہا ہے۔ درخواست فارم تلگو، انگریزی کے علاوہ اردو میں بھی دستیاب ہیں جس سے ہر ایک کو استفادہ کرنے کی ضلع کلکٹر نے خواہش کی ہے۔