گیارہویں جماعت کی طالبہ کا اپنی حفاظت پر پولیس سے سوال

,

   

لکھنؤ۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش پولیس کو اچانک اس وقت اچھنبے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اترپردیش کے ایک اسکول میں حق تحفظ پر لیکچر دینے کیلئے ایک اسکول پہنچی۔ اس دوران ایک گیارہویں جماعت کی طالبہ نے اٹھ کر سوال کیا کہ ’’ہم کو معلوم ہے کہ ایک بی جے پی لیڈر نے اس عصمت ریزی میں ملوث ہے اور ہر کوئی واقف ہے کہ جو حادثہ ہوا وہ ارادتاً تھا۔ تو پھر میں کس طرح سے محفوظ ہوں؟ اور پھر آپ کس طرح سے ہم کو انصاف دلائیں گے؟‘‘