گیارہ ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے کوئی موت نہیں

   

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ انڈومان اور نکوبار جزائر، اروناچل پردیش ، دادرو نگر حویلی اور دمن د دیو ، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، لداخ ، منی پور ، میزورم ، پڈوچیری ، سکم اور تریپورہ میں کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16,946 نئے کیسز سامنے آئے ، جن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔ اس دوران 17,652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 46 ہزار 763 ہو گئی ہے ۔