حیدرآباد۔ 22 اپریل (سیاست نیوز) حیدر گوڑہ راجندر نگر میں آج شام ایک گیاریج میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں تین گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اطلاع کے فوری بعد راجندر نگر پولیس نے انسپکٹر کنکیا نے مقام حادثہ پر پہنچ کر راحت کاری اقدامات کو انجام دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرگوڑہ میں برلن موٹر ورک کے گیاریج میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کے بعد گیاریج میں کوئی موجود نہیں تھا جس میں تین گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ تین فائر انجن گاڑیوں کی ایک گھنٹہ طویل مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم نقصان کے تعلق سے فی الحال پولیس نے تفصیل نہیں بتائی اور کہا کہ گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ اور گیاریج میں پیش آئے حادثہ کی وجوہات کے سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ ع