حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تصاویر میں نظر آنے والے آٹوز اور لاریاں ، گاڑیوں کی میکانک کی شاپ یا گیاریج نہیں ہے بلکہ ایک ہوٹل ہے ۔ جس کو منفرد انداز میں عوام کو راغب کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ شہر حیدرآباد بالخصوص گریٹر حیدرآباد کے حدود میں بڑے بڑے اسٹار ہوٹلس قائم کئے گئے ہیں ۔ مگر اس تصویر میں نظر آنے والی گیاریج نما یہ ہوٹل ناگول میٹرو اسٹیشن کے قریب قائم کی گئی ہے ۔ جو عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ ہوٹل کے مالک نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں کئی اسٹار ہوٹلس ہیں اور فٹ پاتھ پر بھی عوام کو ہمہ اقسام کے ویجیٹرین ، نان ویجیٹرین ڈشس دستیاب ہورہے ہیں ۔ ان کی ٹفن سنٹر کی طرف عوام کو راغب کرنے کیلئے انہوں نے ایک نئے آئیڈیا کے ساتھ یہ ہوٹل تیار کیا ہے ۔ جس میں بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے لوگ آٹو یا لاری میں سفر کرنے کا لطف لے سکتے ہیں ۔ ان کی یہ کوشش کامیاب رہی ہے ۔ عوام یہاں کھانا کھاتے ہوئے سلیفی اور تصاویر لیتے ہیں جس کی خود بہ خود پبلسٹی ہورہی ہے ۔۔ ن