گیاس ریپیرنگ سنٹر میں جھلس جانے والے شخص کی موت

   


حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ پنجہ شاہ میں گیس اسٹو ریپرنگ سنٹر پر گیس کے اخراج کے دوران شدید طور پر جھلس جانے والے ایک شخص زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ سید قدیر ساکن عالیجاہ کوٹلہ نے تین دن قبل پنجہ شاہ میں واقع عمودی گیس اسٹو رپیرنگ سنٹر گیا تھا جہاں پر اچانک گیس سلینڈر سے ایل پی جی گیس کے اخراج کے نتیجہ میں وہاں پر موجود سات افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں سید قدیر شدید طور پر جھلس گیا تھا اور اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا۔ علاج کے دوران قدیر زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔