حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز)ملک پیٹ پکوان گیاس سلینڈر دھماکہ میں زخمی خاتون فوت ہوگئی۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ یاداماں جو ہاسپٹل میں زیر علاج تھی یہ خاتون علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔ ملک پیٹ پولیس نے بتایا کہ یاداماں لکشمیا کی بیوی تھی جو یکم مارچ کی رات ملک پیٹ کے علاقہ میں پکوان گیاس سلینڈر سے گیاس اخراج کے باعث دھماکہ ہوا تھا، اس دھماکہ میں آگ کی لپیٹ میں ایک خاندان کے کئی افرادبشمول بچے شدید جھلس گئے تھے اور یاداماں علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔ ملک پیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔