گیاس سلینڈر پھٹنے سے معمر خاتون فوت

   

حیدرآباد ۔ /22 جنوری (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقے بی این ریڈی نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایل پی جی گیاس سلینڈر پھٹ پڑنے سے معمر خاتون فو ت ہوگئی ۔ پولیس کے بموجب 80 سالہ سمرتی کیرتی ساکن سومنتاشیترم بی این ریڈی نگر نے آج اپنے مکان میں لائیٹ کا سوئچ کھولا تھا کہ اچانک سلنڈر کا دھماکہ ہوگیا ۔ اس حادثہ میں کیرتی برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ ونستھلی پورم پولیس کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہونچ کر کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے اور خاتون کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا گیا ہے ۔