گیاس سیلنڈرس کی قلت ، چائے کے ٹھیلے بند چھوٹے کاروباری متاثر

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : گیاس سیلنڈروں کی قلت کی وجہ سے کئی لوگ پریشانی میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ خاص کر چھوٹے کاروباری والوں کو کافی مشکلات ہورہی ہے ۔ گیس نہ ملنے کی وجہ سے چائے کی کئی بنڈیاں بند ہوچکی ہیں اور صبح کے وقت اڈلی دوسہ فروخت کرنے والے بھی اپنے تجارتی کاروبار کو گیس نہ ملنے کی وجہ سے بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ گھریلو گیاس سیلنڈروں کو مشکلات پیش آرہی ہے اور تجارتی گیس سیلنڈر بھی نہ ملنے کی وجہ سے چھوٹے کاروبار بند ہونے کے قریب ہے ۔ کئی ہوٹلوں میں پکوان لکڑی کے چولہوں پر کررہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہے ۔۔ ش