گیاس ٹینکر کے پلٹنے سے ڈرائیور زخمی بڑا حادثہ ٹل گیا

   

شمس آباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع پالماکول کے قریب برج گڈہ تانڈہ کے پاس آج صبح ایک گیاس ٹینکر پلٹ گیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایل پی جی گیاس ٹینکر جو چینائی سے حیدرآباد آرہا تھا کہ شمس آباد کے موضع بالاکول کے قریب برج گڈہ تانڈہ روڈ پر گاڑی جو تیز رفتار تھی اچنک توازن کھو بیٹھی اور روڈ ڈیوائڈر سے ٹکراکر پلٹ گئی ۔ ٹینکر ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا ۔ ٹینکر پلٹ کر گرنے سے ایک جانب کی روڈ بند ہوگئی ۔ ٹینکر میں تقریباً 34 ٹن گیاس تھی ۔ کوئی بھی حادثہ پیش نہیں آیا ۔ ٹینکر کے گرنے کے بعد سڑک کے دونوں جانب گاڑیاں روک دی گئی ۔ کرشماتی طور پر ٹینکر میں کوئی آگ نہیں لگی نہ اطراف کی گاڑیاںاس کی زد میں آئے ۔ کروڑہا روپیوں اور جانی نقصان ہوسکتا تھا ۔ اطلاع ملتے ہی شمس آباد پولیس مقام پر پہونچ گئی اور ٹینکر کو ہٹایا گیا اور ٹریفک کو بحال کردیا ۔