گیاس کے ڈمپ یارڈ کی تعمیر سے خطرہ کا اندیشہ

   

کوہیرمیں عوام کا راستہ روکو احتجاج‘ نوجوانوں کی پیدل یاترا‘ اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
کوہیر۔19جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیرمنڈل کے موضع مدری میں گھریلو گیاس سپلائی کیے جانے والے گیاس کے ڈمپ یارڈ کے تعمیر کے خلاف موضع مدری میں عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مخالفت کی ہے اوراس موقع پر احتجاجیوں نے لب سڑک پر واقع درختوں کوکاٹتے ہوئے راستہ بند کردیا۔ اس کے فوری بعد سب انسپکٹر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے احتجاجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے راستہ کو بحال کردیا۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے بتایا کہ مدری گائوںکی عوام کی زندگی صرف زراعت پرمنحصرہے جہاں گنے وغیرہ کی کاشت کی جاتی ہے ۔ کسانوںکو مستقبل میں اس گیاس سے پریشانیوں کا سامنا کرناپڑسکتا ہے اور گیاس کی پائپ لائن کی تنصیب گائوں کے درمیان میں دوسری جانب لے جایا جارہا ہے جس سے آئندہ گائوں میںکبھی بھی خطرہ ہوسکتا ہے ۔ گیاس کی پائپ لائن میں دھماکہ ہوسکتا ہے چندروزقبل ریلائنس کے پائپ لائن میں گیس اخراج ہوئی تھی جس کی وجہ سے ضلع کاپورا انتظامیہ متحرک ہوکراس کو قابو میں کیاتھا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے گائوں کی بقاء کے لیے یہاں گیاس ہرگزنہیں چاہئے ۔ اس کے لیے ہم لوگ عدالت کا دروازہ تک کھٹکھٹاسکتے ہیں ۔ اس موقع پرگائوں کے چندنوجوانوں نے موضع میںگیاس کمپنی کے قیا م کے خلاف آج پیدل یاترا کا آغاز کیا ہے ۔ وہ ظہیرآباد پہنچ کر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کو پھول مالا پیش کرنے کے بعد سنگاریڈی میں ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیامگاہ پرجا بھون میںملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کی جائے گی۔