نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گیانواپی میں پائے جانے والے ‘شیولنگ’ پر پوجا اور کاربن ڈیٹنگ کی اجازت کے لیے نئی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے کو نچلی عدالت میں لے جائیں۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو استثنیٰ دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو ٹرائل کورٹ میں اٹھا سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اب کیس زیر التوا ہے تو نہیں سنیں گے۔ سپریم کورٹ گیانواپی کیس میں وارانسی کی عدالت کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ اس معاملے کی سماعت جاری رکھے گی اگر یہ قابل عمل ہے۔