نئی دہلی: گیانواپی تنازع کے سروے پر سے روک ہٹانے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف مسلم فریق نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ مسلم فریق نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ۔ اس عرضی کا تذکرہ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کے سامنے کیا گیا، جنہوں نے کہا کہ وہ اس پر غور کریں گے اور سماعت کی تاریخ مقرر کریں گے۔ مسلم فریق کی اپیل کے بعد اب شاید کل سروے شروع نہیں ہوپائے گا۔ اس سے پہلے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈی ایم نے کہا تھا کہ جمعہ کو سروے کی کارروائی شروع ہوگی ۔