گیانواپی مسجد احاطے میں ملے شیولنگ کی پوجا ہوگی یا نہیں؟ سپریم کورٹ 21 جولائی کو کرے گا سماعت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد کے احاطے میں پائے جانے والے شیو لنگ کے درشن پوجا کی درخواست پر جلد ہی سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ اس عرضی پر 21 جولائی کو سماعت کرے گی جس میں شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کاربن ڈیٹنگ سے پتہ چلے گا کہ شیولنگ کتنا قدیم ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ گیانواپی کمپلیکس کی جی پی ایس ٹریکنگ یعنی گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار سسٹم کے ذریعے زیر زمین حالات کا پتہ لگانے کا حکم دے۔