گیانواپی مسجد معاملے میں وزیراعظم اپنی دستوری ذمہ داری نبھائیں: اسدالدین اویسی

,

   

احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی گجرات میں سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم آئی ایم رہنما اسدالدین اویسی نے گجرات کے احمد آباد میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کی۔ اتر پردیش کے وارانسی میں گیانواپی مسجد کمپلیکس کا پہلے دن کا سروے مکمل ہو گیا ہے۔

گیانواپی مسجد

اسد الدین اویسی نے کہا کہ بابری چھین لی گئی لیکن آپ گیانواپی نہیں چھین سکتے۔ گیانواپی مسجد تھی اور رہے گی، اسد الدین اویسی نے کہا ’’میں حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے ایک بابری مسجد کھو دی ہے، ہم دوسری نہیں کھویں گے‘‘۔ تم نے بے شرمی اور تکبر سے انصاف کا قتل کر کے ہماری مسجد چھین لی۔ آپ دوسری مسجد کو نہیں لوٹ سکتے۔ اس سے قبل اسد الدین اویسی نے کہا تھا کہ گیانواپی مسجد کے سروے کا حکم غیر آئینی ہے۔”

YouTube video