گیانواپی مسجد کمپلیکس میں اے ایس آئی سروے کا کل چوتھا دن تھا۔ ہندو فریق کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ سروے کے دوران مندر کی نشانات ملے ہیں۔ سروے کا کام صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ گیانواپی معاملے میں سپریم کورٹ کے سروے کو نہ روکنے کے فیصلے کے بعد سروے کا کام جاری ہے۔ کمپلیکس میں تین روزہ سروے ہو چکا ہے۔ اس دوران اے ایس آئی ٹیم کے ساتھ ہندو اور مسلم فریقین کے وکلاء بھی موجود ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کو بھی سروے کا کام کیا گیا تھا۔ اس دن سروے کا کام صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کیا گیا۔ ایک بجے سے تین بجے کے درمیان میں کام روک دیا گیا۔