گیانواپی مسجد میں پوجا کیلئے عرضیپر سماعت کی جاسکتی ہے

   

عدالت سے مسجد کمیٹی کی عرضی خارج
پریاگ راج: وارانسی کی گیانواپی مسجد کے معاملہ میں مسجد کمیٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے آج کمیٹی کی دائر کردہ درخواست کو مسترد کر دیا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ مقامی عدالت میں زیرسماعت دیوانی مقدمہ کو ختم کردیا جانا چاہئے۔ وارانسی میں گیانواپی مسجد کمپلیکس میں پوجا کرنے کی اجازت دینے سے متعلق ہندو خواتین کے ایک گروپ کی جانب سے دائر مقدمہ کو عدالت نے درست قرار دیا اور وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں کیس کو جاری رکھنے کی اجازت دی۔ کچھ خواتین نے اگست 2021 میں مسجد کمپلیکس میں باقاعدگی سے پوجا کرنے کی اجازت کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا، جن کا دعویٰ ہیکہ مسجد کے احاطے میں مورتی موجود ہے۔