گیانواپی مسجد کے سروے والےسائنٹسٹ کی عدالت میں طلبی

   

Ferty9 Clinic

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے گیان واپی احاطے میں سروے کرائے جانے کے معاملے میں داخل انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے اے ایس آئی کے سائنس داں کو چہارشنبہ کی شام ساڑھے چار بجے طلب کیا ہے ۔چیف جسٹس پریتنکر دیوار کی عدالت اے ایس آئی سے یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ سروے کے دوران کیا کوئی بھی نقصان ہوسکتا ہے ۔ عدالت اس معاملے میں اے ایس آئی سے اس طریقہ کار کو جاننا چاہتی ہے جس کے ذریعہ اے ایس آئی سروے کررہی ہے ۔ عدالت سروے سسٹم کا ڈیمو بھی دیکھے گی۔اس سے پہلے سماعت کے دوران مسجد فریق کی جانب سے کہا گیا کہ سروے سے ڈھانچے کو نقصان ہوسکتا ہے ۔ ضلع جج کو سروے کرائے جانے کا حق نہیں ہے ۔ یہ فیصلہ غلط ہے جس کے جواب میں مندر فریق کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ سروے کے بعد ہی مندر کے اسٹرکچر کا صحیح پتہ چل سکتا ہے ۔ اے ایس آئی دو تکنیکوں کو ذریعہ سے سروے کررہی ہے ۔ اس میں فوٹو گرافی، امیجنگ کرے گی۔کسی طرح کا نقصان نہیں ہوگا۔اس پر عدالت نے سروے کا ڈیمو جاننا چاہا اور سروے میں لگے اے ایس آئی کے سائنس داں کو طلب کیا ہے ۔