گیانواپی معاملے کو لے کر سپریم کورٹ 21 جولائی کو کریگا سماعت، آ سکتا ہے بڑا فیصلہ

   

وارانسی کی گیانواپی مسجد سے متعلق معاملے میں اگلے ہفتے بڑا فیصلہ آسکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ دنوں سے زیر التوا کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں 21 جولائی کو ہونے والی ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ کی فہرست کے مطابق سماعت دوپہر 2 بجے ہوگی۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد کی جگہ کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا تھا جہاں ہندو فریق نے شیولنگ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے وارانسی کے ضلع جج کو اس معاملے کی سماعت کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد ضلع جج اس معاملے کی سماعت کر رہے ہیں۔