گیان واپی مسجد تنازعہ: دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر رتن لال گرفتار

   

نئی دہلی: پولیس نے دہلی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر رتن لال کو سوشل میڈیا پر گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے پر توہین آمیز تبصرہ کرنے پر گرفتار کرلیا۔ سیول لائنز پولیس نے رتن لال کو فی الحال اپنی حراست میں رکھا ہے جبکہ بعد ازاں انہیں تیس ہزاری کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 18 مئی کو پولیس نے پروفیسر رتن لال کیخلاف ایک ایف آئی آر درج کی تھی۔ پروفیسر رتن لال کیخلاف ا یک شکایت درج کردی گئی تھی کہ انہوں نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والا بیان دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساگر سنگھ کالسی نے یہ بات بتائی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پروفیسر رتن لال کی ضمانت منظور ہوگئی۔