گیان واپی مسجد سروے کیس: الہ آباد ہائی کورٹ نے سماعت مؤخر کر دی

   

نئی دہلی۔ 7 اکٹوبر (ایجنسیز) اتر پردیش کے وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد کے اندر مبینہ وْضو خانہ علاقے کو چھوڑ کر باقی حصے کا اے ایس آئی سروے کرانے سے متعلق درخواست پر الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کو سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی تاریخ 10 نومبر مقرر کر دی ہے۔یہ معاملہ جسٹس روہت رنجن اگروال کی عدالت میں پیش ہوا، جہاں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے سال 2020 کی دیوانی رِٹ پٹیشن نمبر 1246 (اشونی اوپادھیائے بمقابلہ مرکز حکومت و دیگر) میں جو عبوری حکم جاری کیا تھا، وہ اب بھی نافذ ہے۔