آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس ائی) نے وارانسی کی ایک عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے گیان واپی مسجد کے سروے پر مشتمل اپنی رپورٹ داخل کرنے کے لئے مزید آٹھ ہفتوں کا وقت مانگا ہے کیونکہ ستمبر 2 کے روز اے ایس ائی کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اور سروے ابھی جاری ہے۔اے ایس آئی اگست 4 سے گیان واپی مسجد کے صحن میں حصار بندی کئے ہوئے علاقے کا سروے کر رہا ہے۔ اے ایس ائی کی جانب سے سرکاری وکیل حکومت ہند امیت کمار سریواستو نے مذکورہ درخواست دائر کی ہے۔سریواستو نے کہا کہ ”ہماری درخواست ایڈیشنل ضلع جج (اول) کے پاس پیش کی گئی ہے۔ درخواست زیر التوا ء ہے۔ ایڈیشنل ضلع جج (اول) نے ہدایت دی ہے کہ معاملے پر سنوائی کے لئے درخواست کو ضلع جج کے پاس پیش کریں“۔