گیان واپی مسجد معاملہ کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ

   

وارانسی : اترپردیش کے شہر وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد معاملہ کی سماعت کرنے والے جج روی کور دیواکر کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ سینئر ڈیویژن سیول جج روی کمار کو وارانسی سے بریلی بھیجا گیا ہے۔ الہ آباد ہائیکورٹ کی سالانہ ٹرانسفر لسٹ میں روی کمار کا نام بھی شامل ہے جس کے تحت سینئر ڈیویژن کے 121 سیول ججوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ روی کمار گیان واپی مسجد تنازعہ کی سماعت کررہے تھے اور مسجد کے احاطہ کے سروے کا حکم اُنھوں نے ہی دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر سماعت اب ڈسٹرکٹ جج کو منتقل کردی گئی ہے ۔ سروے کے آخری دن مبینہ شیولنگ ملنے کے دعوے پر مسجد کے وضو خانے کو سیل کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے تھے۔