گیان واپی مسجد کیس:سوامی ایوومکتیشورانند سرسوتی کو عدالت سے جھٹکا، فریق بننے کی درخواست مسترد

,

   

گیان واپی مسجد کیس:سوامی ایوومکتیشورانند سرسوتی کو عدالت سے جھٹکا، فریق بننے کی درخواست مسترد

اترپردیش کے وارانسی میں واقع کاشی وشوناتھ مندر اور گیاناوپی مسجد کیس میں شنکراچاریہ سوامی سووروپانند سرسوتی کے شاگرد نمائندے سوامی ایوومکتیشورانند سرسوتی کو عدالت سے بڑا دھچکا لگا۔ عدالت نے سوامی ایومکتیشورانند سرسوتی کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے ، جس میں انہوں نے وشوناتھ مندر کے لئے خود کو وادمیتر بنانے کی التجا کی تھی۔ کئی تاریخوں تک بحث سننے اور اعتراضات کے مشاہدے کے بعد سول جج سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک عدالت نے ان کی درخواست خارج کردی۔