نئی دہلی :انجمن انتظامیہ مسجد اور یو پی سنی سنٹرل بورڈ آف وقف کی جانب سے سول جج سینئر ڈیویژن فاسٹ ٹریک کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ضلع جج کی عدالت میں نگرانی عرضی کے لیے درخواست دی گئی تھی جس میں گیان واپی مسجد کے آثار قدیمہ سروے سے متعلق فیصلہ دیا گیا تھا۔ آثار قدیمہ سروے کے خلاف انجمن انتظامیہ مسجد اور یو پی سنی سنٹرل بورڈ آف وقف نے پہلے ہی نگرانی عرضی ہائی کورٹ میں داخل کر رکھی ہے۔ ایک ہی معاملے میں دو عدالتوں میں سماعت نہیں ہو سکتی تھی، جس کی وجہ سے مسلم فریقین نے وارانسی ضلع جج کی عدالت سے نگرانی عرضی کو واپس لے لیا ہے۔