گیان واپی وضوخانہ: تالے کے بوسیدہ کپڑے رضا مندی سے تبدیل ہونگے

   

وارانسی: 24 اکتوبر(یو این آئی) ضلع جج سنجیو شُکلا کی عدالت نے جمعہ کوگیان واپی کے سیل وضو خانے کے تالے میں لگے پھٹے کپڑے کو تبدیل کرنے کے کے معاملے میں تمام فریقوں کی باہمی رضامندی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں تمام فریقوں کو 29 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ ہندو فریق کے وکیل انوپم دویدی نے بتایا کہ عدالت نے کہا کہ اعلیٰ عدالت کے حکم کے مطابق وضوخانہ سیل ہے ۔ حکومت نے کپڑا بدلنے کیلئے درخواست دی تھی اور تمام فریقوں کی زبانی رضامندی کے بعد کپڑا تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔