گیانواپی معاملہ  :ہندوتنظیموں نےسائن بورڈسےمسجد کا لفظ ہٹا کرمندرکا لفظ کردیا چسپاں

   

ورانسی: ضلع عدالت کی جانب سے گیانواپی مسجد کے ویاس جی تہہ خانے میں پوجا کی ہدایت ملنے کے بعد راشٹریہ ہندو دل نامی تنظیم نے اب وشوناتھ مندر روڈ پر سائن بورڈ پر گیانواپی مسجد کی جگہ مندر کا پوسٹر چسپاں کر دیا ہے۔ہم آپ کو بتادیں کہ ہندو تنظیم نے اس سائن بورڈ پر اعتراض کرتے ہوئے ٹورازم ڈائریکٹوریٹ اور وزیر اعلیٰ کو خط لکھا تھاجس میں سائن بورڈ سے گیانواپی کے سامنے موجود لفظ مسجد کو ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی لیکن پوجا کی اجازت ملنے کے بعد ہندو رہنماؤں نے سائن بورڈ سے مسجد کا لفظ ہٹا کر مندر کا لفظ چسپاں کر دیا ہے۔