گیا ائرپورٹ پر 8.8 کروڑ روپے کی منشیات برآمد

   

گیا: کسٹم حکام نے گیا ہوائی اڈے سے 8.8 کروڑ روپے کی منشیات برآمد کی ہے ۔کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ تھائی لینڈ سے آئے ایک مسافر کے سوٹ کیس سے کل 8.8 کلو گرام ہائیڈروپونک ویڈز (چرس) برآمد ہوئی، جسے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کے تحت ضبط کرلیا گیا۔ اس معاملے میں مسافر سچن نارائنی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ وہ اصل میں ولاس پور، چھتیس گڑھ کا رہنے والا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ضبط شدہ چرس کی تخمینہ قیمت 8.8 کروڑ روپے ہے ۔ کسٹمز (روک تھام) پٹنہ کی طرف سے گانجے کی یہ سب سے بڑی ضبطی ہے ۔ فی الحال اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ مذکورہ گانجہ کہاں لے جایا جا رہا تھا اور اس کی اسمگلنگ میں کون کون لوگ شامل ہیں۔