گیا: بہار کے گیا ضلع میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) لیڈر سنیل سنگھ کو کچھ لوگوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ جے ڈی یو کے ضلع نائب صدر سنیل سنگھ جمعہ کی رات دیر گئے ایک سالگرہ کی پارٹی سے گھر واپس آرہے تھے ۔ جیسے ہی وہ گھر کے اندر داخل ہوئے مجرموں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ جائیداد کا تنازعہ ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔