گیا۔12 اکتوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) بہار میں انتہاپسندی سے متاثر گیا ضلع کے ڈوبھی تھانہ علاقے کے بھسبھسیا گاؤں سے پولیس نے آج ایک نکسلی کو گرفتار کرلیا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ نکسلی کپل یادو اپنے گھر آیا ہوا ہے ۔ اسی بنیاد پر مقامی پولیس اور مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) کے جوانوں نے نکسلی کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار نکسلی کی پولس کو کئی واقعہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے لمبے عرصے سے تلاش تھی۔