حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : گیتم ۔ ڈیمڈ ٹوبی یونیورسٹی ، حیدرآباد کی سابق طالبہ شیوالی جوہری (اسکول آف ٹکنالوجی ۔ بیاچ 2020 ۔ 2016 ) نے اس کے پیرینٹس کویتا جوہری سریواستو کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑی اور یگامی کے ڈسپلے کے لیے اس کے نام میں دو نئے گینس ورلڈ ریکارڈ کا اضافہ کیا ۔ ان حالیہ کارناموں کے ساتھ شیوالی کے گینیس ورلڈ ریکارڈس کی تعداد 21 ہوگئی ۔ اس طرح شیوالی ہندوستان میں سب سے زیادہ گینس ورلڈ ریکارڈس بنانے والی بن گئیں ۔ گینیس ورلڈ ریکارڈس کے علاوہ شیوالی نے 15 اسسٹ ورلڈ ریکارڈس اور چار یونیک ورلڈ ریکارڈس حاصل کئے ۔ اس کارنامہ اور گیتم یونیورسٹی کو عالمی سطح پر شاندار بنانے پر گیتم لیڈر شپ بشمول پروفیسر ڈی ایس راؤ پرو وائس چانسلر ، ڈی وی وی ایس آر ورما ریسیڈنٹ ڈائرکٹر ، امبیکا فلپ ، ڈائرکٹر ۔ ہاسپٹلٹی اینڈ کیمپس لائف ، ڈاکٹر ڈی ملکارجن ریڈی ، صدور شعبہ جات ، فیکلٹی ممبرس اور طلبہ نے شیوالی کو مبارکباد دی ۔۔