گیزر سے گیس کا اخراج، دو بہنیں جاں بحق

   

بنگلورو ۔ 25 اکتوبر (ایجنسیز) بنگلورو میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں گیزر سے گیس لیکج ہونے کے باعث دو بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق باتھ روم میں گیزر سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے 23 سالہ گلفام اور 20 سالہ سمرن تاج نے سانس لینے میں تکلیف محسوس کرتے ہوئے دم توڑ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ گیزر نے گیس خارج کی تھی لیکن آگ نہیں لگی۔ جب دونوں لڑکیاں کافی دیر تک باتھ روم سے باہر نہیں آئیں تو ان کے والد الطاف نے دروازہ زبردستی کھولا اور اپنی بیٹیوں کو بے ہوش پایا۔ فوری طور پر انہیں ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ الطاف کے چار بیٹیاں ہیں، جن میں سے دو کی شادی ہو چکی ہے۔ گلفم کا چند دن قبل رسم ہوا تھا اور جلد ان کی شادی ہونے والی تھی۔ دونوں نوجوان لڑکیوں کی اچانک موت نے الطاف کے خاندان اور قریبی رشتہ داروں کو شدید صدمہ میں مبتلا کر دیا۔