عادل آباد ۔ عادل آباد گورنمنٹ جونئیر کالج بوائز پرنسپل مسٹر کواوٹھل کی اطلاع کے بموجب کامرس اردو میڈیم کیلئے گیسٹ لکچررز کیلئے درخواست مطلوب ہے ۔ درخواست گذار کیلئے 50 فیصد اہلیت نشانات پی جی میں لازمی ہیں ۔ خواہشمند اپنی درخواست کالج ہذا میں 11 فروری 2022 شام 4 بجے تک داخل کرسکتے ہیں۔ جبکہ 12 فروری 2022 کو انٹرویو صبح 9.30 تا 11 بجے تک منعقد ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے گورنمنٹ جونئیر کالج بوائز نزدیک سات نالہ بس اسٹیشن عادل آباد پرنسپل کواوٹھل سے ربط کیا جاسکتا ہے ۔
آرمور ٹاون میناریٹی صدر کانگریس شیخ لائق علی معطل
آرمور۔ آرمور کانگریس پارٹی مائناریٹی ٹاؤن صدر شیخ لائق عرف ببلو کو آرمور کانگریس مائناریٹی ٹاؤن صدر کے عہدے سے معطل کردیا گیا۔ کانگریس قائد وینکٹیش نے بتایا کہ مائناریٹی ضلعی صدر کانگریس عرفان علی نے احکامات جاری کئے۔ اور شیخ لائق عرف ببلو کے متعلق دیئے گئے احکامات کی کاپی صحافیوں کے حوالے کی۔