گیس اسٹیشن آتشزدگی میں 3افراد ہلاک

   

کابل۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق دارالحکومت کے ایک گیس اسٹیشن میں آتشزدگی کا جو واقعہ پیش آیا تھا اس کی لپیٹ میں قریب میں واقع ایک اپارٹمنٹ بھی آگیا۔ اس حادثہ میں تین افراد ہلاک اور دیگر 27 زخمی ہوئے۔ دریں اثناء وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ میئر نے بتایا کہ چھ خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف اس حادثہ کے ایک عینی گواہ سیف اللہ نے بتایا کہ گیس اسٹیشن میں نصف شب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا اور آگ نے جلد ہی قریب میں واقع ایک اپارٹمنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔