نئی دہلی: ریاست ہریانہ میں ایک مکان میں آگ لگ گئی اورگیس سلنڈرپھٹ پڑا جس کی وجہہ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پانی پت کے بیچ پری موضع میں اس وقت پیش آیا جب پکوان کیا جارہا تھا۔ مہلوکینکی 45 سالہ عبدالکریم، بیوی 40 سالہ افروز بیگم، بیٹیاں اوربیٹیوں 20 سالہ عشرت، 17 سالہ ریشما، 12 سالہ عبدل اور 10 سالہ عفان کے طورپرکی گئی ہے۔